بھارت

بھارتی میڈیا نے تیجس حادثے کا ذمہ دار امریکہ کو ٹھہر ا دیا

نئی دہلی:  دبئی ایئرشو میں بھارت کے جنگی طیارے” تیجس” کے گرکر تباہ ہونے کے بعدبھارتی میڈیا نے حادثے کا ذمہ دار امریکہ کو ٹھہراناشروع کر دیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارت کے ریٹائرڈمیجر جنرل جی ڈی بخشی اور اینکر ارنب گوسوامی نے طیارہ حادثے کی ذمہ داری امریکی انجن پر ڈالنے کی ناکام کوشش شروع کردی۔ارنب گوسوامی کا کہنا ہے کہ امریکہ سے جی ای 404انجن کی تاخیر سے فراہمی نے بھارت کی دفاعی تیاری میں خلاء پیدا کردیا۔ امریکی حکومت نے تیجس کے لیے انجنوں کی فراہمی سست کرنے کی کوشش کی۔ارنب گوسوامی نے کہا کہ امریکہ ایل سی اے پروگرام اور تیجس کو خطرہ سمجھتا ہے۔ تیجس امریکی کمپنی جنرل الیکٹرک کے بنائے انجن سے چلتا ہے، جنرل الیکٹرک بھارت کا کبھی دوست نہیں رہا۔ بھارت کے ریٹائرڈ میجر جنرل جی ڈی بخشی کا کہنا تھا کہ آپ نہیں جانتے کہ کب سندور 2.0دوبارہ بھڑک اٹھے۔انہوں نے کہا کہ جی ای 404انجن ہمیں 2 سال پہلے مل جانا چاہیے تھا۔ ہم نے ایک ارب ڈالر نقد ادا کیے ہیں، اب تک بھارت کو اس کے صرف 2 انجن ملے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز دبئی ایئر شو میں بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ تیجس گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ بھارتی طیارہ دبئی ایئر شو میں فضائی مظاہرے کے دوران گرکر تباہ ہوا، حادثے میں پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا۔حادثے کے فورا ًبعد ریسکیو اور فائر فائٹنگ ٹیمیں پہنچیں اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button