بھارت
بھارتی سپریم کورٹ نے پولیس کو محمد زبیر کے خلاف کارروائی سے روک دیا
نئی دلی18جولائی (کے ایم ایس)
بھارتی سپریم کورٹ نے اتر پردیش پولیس کو فیکٹ چیکر اور آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کے خلاف درج مقدمات میںعدالت کی اجاز ت کے بغیر 20جولائی بروز بدھ تک کوئی بھی کارروائی نہ کرنے کا حکم جاری کیاہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ عبوری حکم جسٹس ڈاکٹر ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس اے ایس بوپنا پر مشتمل بھارتی سپریم کورٹ کے ایک ڈویژن بنچ نے پیر کو مقدمے کی سماعت کے دوران جاری کیا ۔سپریم کورٹ نے اتر پردیش حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمے میںاپنا موقف پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ۔مقدمے کی سماعت بدھ تک ملتوی کر دی گئی ہے ۔زبیر کی وکیل ایڈووکیٹ ورندا گروور نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ان کے موکل کے خلاف درج2018میں ان کے ایک ٹویت پر ایک ہی نوعیت کے مقدمات مختلف مقامات پر درج کئے گئے ہیں ۔