بھارت

یونائیٹڈ کرسچن فورم کا بھارت میں عیسائیوں کے خلاف حملوں پرویٹیکن کویادداشت پیش

نئی دہلی: سول سوسائٹی گروپ ” یونائیٹڈ کرسچن فورم” نے بھارت بھر میں عیسائیوں کے خلاف ٹارگٹڈ حملوں اورتشدد میں اضافے کے حوالے سے ویٹیکن کو ایک یادداشت پیش کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یونائیٹڈ کرسچن فورم نے یہ یادداشت ویٹیکن کے وزیرخارجہ آرچ بشپ پال رچرڈ گیلاگھر کوان کے ایک ہفتہ طویل دورہ بھارت کے دوران پیش کی۔ فورم نے ویٹیکن کے وزیر خارجہ پر زور دیا کہ وہ نئی دہلی کے ساتھ اپنی بات چیت کے دوران کمیونٹی کے خلاف حملوں میں اضافے کا معاملہ اٹھائیں۔یہ دورہ یونائیٹڈ کرسچن فورم کی جانب سے 10جنوری کو جاری کی گئی ایک رپورٹ کے چند ماہ بعد ہورہاہے جس میں کہا گیا ہے کہ عیسائیوں کے خلاف حملوں کی تعداد 2014میں 127سے بڑھ کر 2024میں 834ہو گئی ہے۔ یادداشت میں سول سوسائٹی گروپ نے عیسائیوں پرتشدد اور حملوںکے واقعات میں اضافے کے حوالے سے مذکورہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان حملوں کی بنیادی وجہ مذہب کی جبری تبدیلی کے جھوٹے الزامات ہیں۔سول سوسائٹی گروپ نے رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش اور چھتیس گڑھ سرفہرست دو ریاستیں ہیں جہاں اس طرح کے الزامات کی وجہ سے یاتو دعائیہ مجالس کے وقت عیسائیوں پر حملے کئے گئے یا پولیس نے انہیں غیر قانونی طورپر گرفتارکیا۔یادداشت میں کہا گیا کہ شمالی بھارت میں کیتھولک پادریوں اور راہبائوں کی ایک بڑی تعداد کو گرفتاریوں، حملوں اور قانونی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button