مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر : دیوار گرنے سے 3غیر کشمیری مزدور ہلاک

سرینگر 21جولائی(کے ایم ایس)
غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر تسلط جموں وکشمیر کے ضلع پلوامہ میں ایک بھٹے کی دیوار گرنے سے 3 غیر کشمیری مزدور ہلاک ہو گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ ضلع کے علاقے کاکا پورہ کے گائوں اوکھو میں پیش آیا۔پولیس حکام کے مطابق بھٹے کی دیوار اچانک گر گئی اور تین غیر مقامی مزدور اس کی زد میں آکرموقع پر ہی ہلاک ہوگئے ۔ہلاک شدگان کی شناخت لقمان خان، راج دیو اور کلبی خان کے طور پر ہوئی ہے، جن کا تعلق ریاست اتر پردیش سے ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button