بھارت کے عوام کی مودی پر کڑی تنقید’دھوکہ باز مودی’کا ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ
حیدرآباد22جولائی(کے ایم ایس )
مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کے تلنگانہ کے ساتھ امتیازی سلوک پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم خصوصا ٹویٹر پر ہزاروں ٹویٹس اور ممس کے ذریعے نریندرمودی کو شدید تنقید کا نشانہ بناجارہا ہے اور’دھوکہ باز مودی ‘ہیش ٹیگ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شہریوں نے ریاست تلنگانہ کے ساتھ مودی حکومت کے امتیازی سلوک پر سولات کی بوچھاڑ کر دی ہے اور ہزاروں ٹوئیٹس اور ممس کے ذریعہ نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ شہریوں نے گزشتہ 8برس کے دوران مودی حکومت کے ریاست تلنگانہ کے ساتھ امتیازی سلوک کے حوالے سے بوچھاڑ کر دی ہے اور وہ وزیر اعظم مودی کو ان کے وعدے یاد دلانے کے علاوہ سوال کر رہے ہیں کہ آپ نے اس عرصے کے دوران ریاست سے کتنے محاصل حاصل کئے اور اسے کتنے فنڈ ز لوٹائے ہیں ۔ اس بحث میں تلنگانہ کے علاوہ بھارت کی دوسری ریاستوں کے عوام بھی شامل ہوگئے اور مہنگائی خصوصاً قیمتوں میں اضافہ اور اشیائے خورو نوش پر جی ایس ٹی ٹیکس کے نفاذ پر مودی حکومت کو ہدف تنقید بنایا جس سے ‘دھوکہ باز مودی ‘کاہیش ٹیگ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ۔ عوام نے دودھ سے بنی اشیا اور دیگر اشیائے ضروریہ پر جی ایس ٹی کے نفاذ، پٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے علاوہ دیگر مسائل پر بھی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔