مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی حکومت کا مقبوضہ جموں وکشمیرکوبھارتی رنگ میں رنگنے کا ایک اور اقدام

سرکاری اداروں کا نام بدل کر بھارتی فورسز کے ہلاک اہلکاروں کے نام پر رکھا جائے گا

سرینگر23 جولائی (کے ایم ایس)نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر کو بھارتی رنگ میں رنگنے اوراسکی مسلم شناخت کو ختم کرنے پر تلی ہوئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہندو توا مودی حکومت اس سلسلے میں اپنے تازہ ترین اقدام میں مقبوضہ علاقے میں سرکاری اداروں کے نام مختلف حملوں میں ہلاک ہو جانے والے بھارتی فورسز کے اہلکاروں اور اہم افراد کے نام پر رکھ رہی ہے۔
سکولوں، سڑکوں اور عمارتوں کے نام تبدیل کرنے کا فیصلہ نئی دہلی کے زیر کنٹرول مقبوضہ علاقے کی انتظامیہ نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی صدارت میں جمعہ کو سری نگر میں ہونے والی ایک اجلاس میں کیا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button