مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: پونچھ میں 12سالہ لڑکا بارودی سرنگ کے دھماکے میں زخمی

جموں 23جولائی(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںجموں خطے کے ضلع پونچھ میں ایک 12سالہ لڑکا بھارتی فوج کی بچھائی ہوئی بارودی سرنگ کے دھماکے میں زخمی ہوگیا ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ لڑکا ضلع کے علاقے نکر کوٹ میںکنڑول لائن کے نزدیک اپنے مویشی چرا رہا تھا جب دھماکہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ لڑکے کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد دے کر اسپتال منتقل کیاگیا ۔ سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ لڑکے کی شناخت رضوان خان ولد یونس خان کے طور پر ہوئی ہے اوراس کی حالت مستحکم ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button