آزاد کشمیر

بیرون ملک مقیم کشمیری مقبوضہ جموں وکشمیرمیں جاری بھارتی مظالم کو بے نقاب کریں:صدرآزادکشمیر

اسلام آباد 31جولائی(کے ایم ایس)آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے برطانیہ اور دنیا کے دیگر ممالک میں مقیم کشمیریوں پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و بربریت اور بھارتی جیلوں میں نظر بند کشمیریوں کے ساتھ روارکھے جانے والے غیرانسانی سلوک کو بے نقاب کریں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ان خیالات کا اظہار بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اسلام آباد میں کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل برطانیہ کے صدر بیرسٹر کرامت حسین سے ملاقات کے دوران کیا۔آزاد جموں و کشمیر کے صدر نے کہا کہ اپنے حالیہ دورہ برطانیہ اور برسلز کے دوران انہوں نے ہر اہم فورم پر کشمیریوں کی حالت زار پر آواز اٹھائی ۔انہوں نے کہاسینئر وکلاء پر مشتمل ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جو غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنما یاسین ملک کی رہائی کے لیے قانونی معاونت فراہم کرے گی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button