مقبوضہ جموں و کشمیر

شوپیان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دکاندار زخمی

 

 

سرینگر 22 ستمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بدھ کی شام کو جنوبی کشمیرمیں ضلع شوپیاں کے علاقے چتراگام میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک دکاندار زخمی ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دکاندار کی شناخت ڈانگر پورہ چتراگام کے 22سالہ ضمیر حمیدکے نام سے ہوئی ہے جسکو اس کے گھر پرگولیوں کا نشانہ بنایاگیا۔ضمیرکو علاج کے لیے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال زینہ پورہ منتقل کیا گیا۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
اس سے قبل بارہمولہ قصبے کے آزاد گنج علاقے میں بھی بھارتی فوجیوں کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا تھا۔ زخمی نوجوان کو علاج کے لیے سرینگر اسپتال منتقل کیا گیاہے۔

 

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button