بھارت
مدھیہ پردیش:ہندو انتہا پسندوں نے مسلمان شخص کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا
بھوپال 04 اگست (کے ایم ایس)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع نرمدا پورم کے براکھڈ گاؤں کے قریب ہندو انتہا پسندوں نے ایک 50 سالہ مسلم شخص نذیر احمد کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔نذیر احمد کو اس وقت ہلاک کیا گیا جب وہ اپنے دو ساتھوں 38سالہ شیخ لالہ اور40سالہ سعید مشتاق کے ہمراہ ایک ٹرک میں گائیں میلے میں فروخت کیلئے امراوتی لے جارہا تھا۔
ہندو غنڈوںنے ان پر لاٹھیوں اور آہنی راڑوں سے حملہ کیا ۔ نذیر احمد بعد میں ہسپتال میں دم توڑ گیا جبکہ شیخ لالہ اور سعید مشتاق ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
پولیس نے واقعے کے سلسلے میں دو ایف آئی آر درج کی ہیں۔ حملہ آوروں کے خلاف درج کی جانے والی ایف آئی آر میں کسی کا بھی نام شامل نہیں ہے جبکہ دوسری میں دو زخمی مسلمانوں کے نام شامل کیے گئے ہیں۔