مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: بھارتی فوج کاپھینکاہوا بارودی گولہ پھٹنے سے میاں بیوی شدید زخمی

سرینگر 03 ستمبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر میں ضلع کپواڑہ کے علاقے ٹنگڈار میں بھارتی فوج کاپھینکاہوا ایک بارودی گولہ پھٹنے سے میاں بیوی شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ یہ واقعہ آج دوپہر کو اس وقت پیش آیا جب یہ دونوںاپنے مویشی چرانے کے لیے جنگل کی طرف جا رہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ انہیں علاج کے لیے قریبی اسپتال لے جایاگیا تاہم ابتدائی علاج کے بعد دونوں کو سرینگر کے اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔ زخمی ہونے والے میاں بیوی کی شناخت غلام یحییٰ اوران کی اہلیہ زلیخا بیگم کے طور پر ہوئی ہے جو کرناہ کے علاقے پنگلہ ہاریدل کے رہائشی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button