مقبوضہ جموں و کشمیر

حریت رہنماﺅں کالبریشن فرنٹ کے رہنما اورشہید عبداللہ بنگرو کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت

 

سرینگر28 ستمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے سینئر رہنما الطاف حسین خان کے والد راج محمد خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جو گزشتہ روز سرینگر میں انتقال کر گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈی ایف پی کے ترجمان نے سرینگر میں ایک تعزیتی پیغام میںکشمیر کاز کے لئے راج محمدخان کے کردارکی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ راج محمد کے خاندان نے گزشتہ کئی دہائیوں سے کشمیر کاز کے لئے نمایاں خدمات انجام دیں۔انہوں نے کہا کہ خان خاندان کو اپنے سیاسی نظریے کی وجہ سے بھارتی حکام کے ہاتھوں شدید مشکلات اور مصائب کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان نے مرحوم کے لئے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعا کی۔
جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے چیئرمین شبیر احمد ڈار اور جموں و کشمیر مسلم لیگ کے قائم مقام چیئرمین فاروق احمد توحیدی ایک وفد کے ہمراہ سرینگر کے علاقے بٹہ مالو اور صنعت نگر گئے اور الطاف خان اور شہید عبداللہ بنگرو جن کے والد حال ہی میں انتقال کرگئے کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کیا ۔ جموں و کشمیر پولیٹکل ریزسٹنس موومنٹ کا ایک وفد بھی سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کے لئے ان کے گھر گیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button