بھارت
بھوپال:ہند و انتہا پسندوں کا مسلمان ماں، بیٹے پر تشدد، خاتون کا نقاب پھاڑ دیا
بھوپال24ستمبر( کے ایم ایس)بھارتی ریاست مدیہ پردیش کے شہر بھوپال میں ہندو انتہا پسندوں نے مسلمان ماں ، بیٹے کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایااور خاتون کا نقاب پھاڑ دیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اپنی والدہ کے ساتھ جانے والے مسلمان لڑکے کوہندو غنڈوں نے گھیر لیا اور ڈنڈوں اور لاتوں سے بدترین تشدد کیا۔ اپنے بیٹے کو غنڈوں سے بچانے کیلئے دہائیاں دیتی ماں کو بھی نہیں بخشا گیا اور انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ ما ں بیٹے کو گالیاں دی گئیںاور سخت تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ خاتوں کا نقاب بھی پھاڑ دیا گیا۔ مسلمان لڑکے کا نام واجد علی بتایا جاتا ہے ۔