مقبوضہ جموں و کشمیر

غلام نبی آزاد کی پارٹی مکمل طور پر بی جے پی کی پروردہ ہے: کانگریس

سرینگر27ستمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آل انڈیا نیشنل کانگریس کی شاخ نے غلام نبی آزاد کی ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کو بھارتیہ جنتا پارٹی کی پروردہ جماعت قرار دیا ہے۔
کانگریس کی مقبوضہ جموں وکشمیر شاخ کے صدر وقار رسول نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غلام نبی آزاد کی پارٹی مکمل طور پر بی جے پی کی پروردہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے مفتی محمد سعید بی جے پی کو روک سکتے تھے لیکن2014میں انتخابات کے بعد ان کا بی جے پی کے ساتھ اتحاد ہو گیا۔وقار رسول نے کہا کہ غلام نبی آزاد ایک چالاک سیاست دان ہیں اور وہ بی جے پی کے ساتھ اپنے روابط کے بارے میںعوام کو نہیں بتائیں گے۔انہوں نے کہاکہ یہ لوگ آپ کو یہ نہیں بتائیں گے کہ وہ بی جے پی سے وابستہ ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں پھر انتخابات میں ان کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button