کل جماعتی حریت کانفرنس کی کشمیر جرنلسٹ فورم کے نو منتخب عہدیداران کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد
اسلام آباد27ستمبر(کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے حریت کانفرنس کی جانب سے کشمیر جرنلسٹ فورم کے نو منتخب عہدیداروں کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔
محمود احمدساغر نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں صدر خاور نواز راجہ، سیکرٹری جنرل عقیل انجم، سینئرنائب صدر راجاماجد افسر،نائب صدر ظہیر مغل، سیکرٹری مالیات اعجاز خان ،آرگنائزر عدیل بشیر اور سیکرٹری اطلاعات محمد اقبال اعوان سمیت تمام نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں کشمیری صحافی مسئلہ کشمیر سمیت آزاد کشمیر کے مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نو منتخب عہدیدران سے توقع ہے وہ کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھیں ہوتے ہیں جو بلا تفریق مظلوم کی آواز ایوان اقتدار و اختیار تک پہنچاتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں صحافی حضرات کا اہم کردار رہاہے۔