بھارت

اترپردیش:فیض آباد کینٹ کا نام تبدیل کر کے ایودھیا کینٹ کردیاگیا

نئی دلی05 اکتوبر (کے ایم ایس)
بھارت میں مودی کی فسطائی حکومت کے دور میں مسلمانوں کے ناموں سے منسوب علاقوں کے نام تبدیلی کرنے کے ایک تازہ واقعے میں ہندوتوا نظریات کے حامل وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ریاست اتر پردیش میں فیض آباد کینٹ کا نام تبدیل کرکے ایودھیا کینٹ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
اس سے قبل گزشتہ سال نومبر میں ناردرن ریلوے نے فیض آباد جنکشن ریلوے اسٹیشن کا نام بدل کر ایودھیا کینٹ کردیا تھااور ریاستی وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے اس کی منظوری دی تھی۔ تاہم فیض آباد کینٹ کا نام تبدیل کرنے کے لیے وزارت دفاع کی اجازت ضروری تھی۔ وزیر دفاع نے اتر پردیش کے دورے کے دوران فیض آباد کینٹ کا نام تبدیل کرکے ایودھیا کینٹ رکھنے کی منظوری دی ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button