پاکستان

پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے چھ بھارتی ماہی گیروں کو ڈوبنے سے بچا لیا

اسلام آباد07اکتوبر(کے ایم ایس) پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی (PMSA) کے ایک جہازنے پاکستان اور بھارت کے درمیان بین الاقوامی سمندری سرحد کے قریب انسانی ہمدردی کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ڈوبنے والے چھ بھارتی ماہی گیروں کو بچا لیا۔
پی ایم ایس اے کے جہاز نے مشرقی سمندری علاقے میں گشت کے دوران چھ بھارتی ماہی گیروں کو پانی میں پایا۔ عملے کے ارکان نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا اور بھارتی ماہی گیروں کو بچا لیا۔پی ایم ایس اے کے جہاز کے عملے نے بھارتی ماہی گیروں کو طبی امداد اور خوراک بھی فراہم کی جس سے ان کی جسمانی حالت مستحکم ہوگئی۔ بعد ازاں انہیں بھارتی کوسٹ گارڈ زکے جہاز کے حوالے کر دیا گیا۔بچائے گئے ماہی گیروں اور بھارتی کوسٹ گارڈ زنے پی ایم ایس اے کے انسانی ہمدردی کے جذبے کو سراہا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button