آزاد کشمیر

مشعال ملک کی الطاف شاہ کے دوران حراست قتل پر مودی حکومت پر کڑی تنقید

اسلام آباد11اکتوبر (کے ایم ایس )
پیس اینڈ جسٹس پارٹی کی چیئرپرسن اور کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماء الطاف احمد شاہ کے دوران حراست وفات پر مودی حکومت کو کری تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ الطاف شاہ کے دوران حراست قتل کی وجہ بھارتی حکومت کا ظالمانہ رویہ ہے۔
مشعال ملک نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ الطاف احمد شاہ کے دوران حراست انتقال کی وجہ بھارتی حکومت کے ظالمانہ رویہ ہے ۔انہوں نے لکھا کہ حریت رہنما سید علی گیلانی کے داماد الطاف احمد شاہ جو کینسر کے مرض میں مبتلا تھے گزشتہ 5سال سے دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قید تھے ۔انہوں نے کہاکہ گردوں کے کینسر کے باوجود انہیں علاج معالجے کی سہولت سے محروم رکھا گیا اور کینسر جسم کے دیگر حصوں تک پھیلنے کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیاگیا ۔ مشعال ملک نے کہاکہ الطاف شاہ کے قتل کا ذمہ دار بھارت ہے۔انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں الطاف احمد شاہ کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت میں کشمیری قیدیوں کا کوئی بھی ساتھ نہیں دیتا۔
واضح رہے کہ سرینگر کے علاقے صورہ کے رہائشی حریت رہنما الطاف احمد شاہ کو 25جولائی 2017 کو 6دیگر افراد کے ساتھ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے ایک جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا تھا اور مسلسل تہاڑ جیل میں قید تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button