کشمیری تارکین وطن

برطانیہ:تارکین وطن کشمیری ، پاکستانی الطاف احمد شاہ کے زیر حراست قتل کے خلاف جمعہ کو مظاہرہ کریں گے

برمنگھم، 12 اکتوبر (کے ایم ایس)برطانیہ میں مقیم تارکین وطن کشمیری، پاکستانی کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما الطاف احمد شاہ کے حراستی قتل کے خلاف جمعہ کو مظاہرے کریں گے۔
تحریک کشمیر برطانیہ کی طرف سے بدھ کو جاری کردہ ایک بیان میں کشمیریوں کی تحریک آزادی کے حامیوں سے برمنگھم میں نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں شامل ہونے کی اپیل کی گئی ہے۔
تحریک کشمیر برطانیہ کے رہنما فہیم کیانی نے کہا کہ تماانصاف پسند لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ نہتے اور بیگناہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کریں۔انہوں نے کہا کہ نماز جمعہ کے بعد شہید الطاف احمد شاہ کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی جائے گی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button