پاکستان

کشمیریوں ڈھائے جانیوالے بھارتی مظالم کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، سیکرٹری اطلاعات

اسلام آباد 27 اکتوبر (کے ایم ایس)
وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات شاہیرہ شاہد نے بھارتی پروپیگنڈے کا موثر طریقے سے مقابلہ کرنے کیلئے بھارتی مظالم کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں دنیا کو اصل صورتحال سے آگاہ کرنا ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلی کیشنز کے زیر اہتمام اسلام آباد میں یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر کشمیریوں کی حالت زار کو اجاگر کرنے اور جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی تسلط کی مذمت کیلئے ڈیجیٹل فوٹو گرافی اور پینٹنگ کی نمائش سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ دنیا بھر میں کشمیری عوام آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، یہ دن ہر سال بھارت کے مقبوضہ وادی میں غیر قانونی تسلط کے خلاف کشمیر ی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے منایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نمائش کا بنیادی مقصد اس دن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے علاوہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے دیرینہ مسئلہ کے بارے میں طلبا میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے تصویری نمائش میں طالب علموں کے اظہار کردہ جذبات کو سراہتے ہوئے کہا کہ طلبا نے اپنی پینٹنگز کے ذریعے کشمیری عوام کے دکھوں کی واضح عکاسی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بھارتی پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے کیلئے بھارتی مظالم کو دنیا بھر میں موثر طریقے سے اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے تصویری نمائش کے انعقاد پر ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلی کیشنز کی کاوشوں کو سراہا۔ سیکریٹری اطلاعات نے نمائش میں شرکت کرنے والے اسلام آباد کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا کی نمائش کو کامیاب بنانے کیلئے انکی کاوشوں کی تعریف کی۔ قبل ازیں وفاقی سیکریٹری وزارت اطلاعات شاہیرہ شاہد نے نمائش کا افتتاح کیا۔ انہوں نے تصویری نمائش کا کا دورہ بھی کیا اور طلبا سے گفتگو کی۔ تصویری نمائش میں بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی عکاسی کی گئی اور معصوم کشمیری عوام کے خلاف بھارتی قابض افواج کے مظالم کو اجاگر کیا گیا۔ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلی کیشنز نے مقبوضہ کشمیر پر ایک دستاویزی فلم بھی پیش کی جس میں کشمیر کے پس منظر اور اس کی تاریخ کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر سیکریٹری اطلاعات نے پینٹنگ کا مقابلہ جیتنے والوں میں اسناد بھی تقسیم کیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button