پاکستان

پاک فضائیہ نے” تیمور“ میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

اسلام آباد:پاکستان ایئر فورس نے ’تیمور‘ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ایک بیان میں کہا کہ پاک فضائیہ نے مقامی طورپرتیار کردہ تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کیاگیا،تیمور ایئر لانچڈکروزمیزائل 600 کلومیٹرتک زمینی و بحری اہداف کو نشانہ بنانےکی صلاحیت رکھتا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ جدیدنیویگیشن اورگائیڈنس سسٹم سے لیس میزائل کم بلندی پرپروازکی صلاحیت رکھتا ہے ۔یہ دشمن کے فضائی اور میزائل دفاعی نظام کو چکمہ دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
دریں اثنا صدرمملکت آصف زرداری نے مقامی طورپرتیارکردہ تیمور ویپن سسٹم کےکامیاب تجربے پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مقامی سطح پرہتھیاروں کی تیاری قومی صلاحیت،عزم،ادارہ جاتی مہارت کی عکاس ہے،پاک فضائیہ کی اس کامیابی سے ملکی دفاع مزیدمضبوط ہوا ہے، میزائل ٹیسٹ سے خطے میں استحکام کیلئے ذمہ دارانہ دفاعی پالیسی کوتقویت ملی ہے،یہ کامیابی قومی دفاع میں خود انحصاری کے سفر میں ایک اہم پیشرفت ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فلائٹ ٹیسٹ کا مشاہدہ پاک افواج کے سینئر افسران اور سائنسدانوں نے کیا جب کہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے سائنسدانوں اور انجنیئرز کو مبارکباد دی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button