مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں مزید دو کشمیری نوجوان گرفتار

سرینگر31اکتوبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے پیر کے روزجنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں کارروائی کرتے ہوئے مزید دوکشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔
بھارتی فوج، پولیس اور پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) نے یہ گرفتاریاں ضلع کے علاقے کیلر میں ایک مشترکہ کارروائی کے دوران کیں۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ تھانہ کیلر میں ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ تاہم مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گرفتارکئے گئے نوجوان اپنے خاندانوں کے کفیل اور بے گناہ ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button