مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی پولیس نے پلوامہ سے دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا
سرینگر 31اکتوبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ سے 2اورکشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیاہے۔
بھارتی پولیس نے فوج اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ساتھ مل کر نوجوانوں کو گرفتار کیا جن کی شناخت عدنان شفیع بٹ اور یاور رشید شیخ کے طورپرہوئی ہے جو کہ پلوامہ کے رہائشی ہیں۔پولیس نے گرفتار نوجوانوں کی غیر قانونی حراست کا جواز پیش کرنے کیلئے انہیں مجاہدین کا ساتھی قرار دیدیا ہے۔