مقبوضہ جموں و کشمیر

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری کل یوم شہدائے جموں منائیں گے

سرینگر 05نومبر (کے ایم ایس)
کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری کل یوم شہدائے جموںاس عزم کی تجدید کے ساتھ منائیں گے کہ وہ شہداء کے مشن کو اپنے ناقابل تنسیخ حق، حق خود اراداریت کے حصول تک جاری رکھیں گے۔
ڈوگرہ مہاراجہ ہری سنگھ کی فورسز ، بھارتی فوجیوں اور ہند و انتہا پسندوں نے جموں کے مختلف علاقوں میں نومبر 1947کے پہلے ہفتے میںلاکھوں کشمیری مسلمانوںکو اس شہید کردیاتھا جب وہ پاکستان ہجرت کررہے تھے۔کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اوردنیا بھر میںیوم شہدائے جموں کو بھرپور طریقے سے منانے کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔
آزاد جموںو کشمیر کے تمام اضلاع کے چھوٹے بڑے قصبوں کے ساتھ ساتھ پاکستان کے مختلف علاقوں میں یوم شہدائے جموں کے موقع پر بھارت مخالف مظاہرے ، سیمینارز اور سمپوزیم منعقد کئے جائیں گے ۔کشمیری شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مختلف سماجی، سیاسی، مذہبی اور دیگر عوامی نمائندہ تنظیموں کے زیراہتمام خصوصی دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیاجائے گا۔دن کا آغاز تمام مساجد میں بھارت کے غیر قانونی قبضے سے جموں و کشمیر کی جلد آزادی اور پاکستان اور آزاد کشمیر کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائوں سے ہوگا۔مختلف سماجی، سیاسی اور عوامی تنظیموں کے زیراہتمام کشمیری شہداء کے ایصال ثواب کے لیے مختلف مقامات پر قرآن خوانی بھی کی جائے گی ۔
دریں اثنا، کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں نے جموں کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری گزشتہ کئی دہائیوں سے ایک عظیم مقصد کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب وہ اپنے مقصد کو حاصل کرنے میں کامیاب ہونگے ۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت پر دبائو ڈالے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں اپنی ظالمانہ کارروائیوں کو روکے اور تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیریوں کی امنگوں اور خواہشات کے مطابق حل کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button