مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر، شدید برف باری کے بعد شاہراہیں بند، متعدددیہات کا رابطہ منقطع

سرینگر15نومبر (کے ایم ایس)
بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جمو ں و کشمیرمیں شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے اہم شاہراہیں بند ہوگئی ہیں جبکہ پہاڑی علاقوں کے دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں اور برفباری کا امکان ہے۔ سونہ مرگ اور ملحقہ علاقوں میں برف باری کی وجہ سے سرینگر-لہہ ہائی وے پر ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہے جبکہ سرینگر جموں ہائی وے کو ضلع رام بن کے علاقوں چندر کوٹ اور بانیہال کے درمیان شدید بارش کے بعد مٹی کے تودے گرنے کے بعد بند کر دیا گیاہے ۔ مغل روڈ جو پونچھ ،راجوری اور جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے درمیان متبادل رابطہ ہے پیر کی گلی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں شدید برفباری کی وجہ سے بند ہو گئی ہے جبکہ بانڈی پورہ۔گریز سڑک شدید بارش کی وجہ سے بند ہے۔ شدید برف باری کی وجہ سے شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے علاقوں ہندواڑہ، کرالپورہ، پازی پورہ اور ٹنگڈار ، ضلع بارہمولہ کے علاقے ٹنگمرگ اور وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے علاقے خان صاحب میں رواں موسم کی پہلی برفباری ہوئی۔ قابض انتظامیہ کے مطابق جموں و کشمیر کے بیشتر پہاڑی علاقوں میں شدید برف باری ہوئی ہے۔بارہمولہ میں گلمرگ کے سکی ریزورٹ میں تقریبا چھ انچ برف پڑی ہے جبکہ گریز اور مژھل میں 12انچ سے زیادہ برف پڑی ہے۔270کلومیٹر طویل سرینگر جموں ہائی وے جو مقبوضہ کشمیر کو بیرونی دنیا سے ملانے والی واحد سڑک ہے کو خراب موسم کی وجہ سے ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button