مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر: بھارتی فوجیوں نے کئی اضلاع میں تلاشی آپریشن شروع کر دیے
سرینگر 06 اکتوبر (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے سرینگر ، شوپیاں ، بانڈی پورہ اور کپواڑہ کے اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوںنے سرینگر کے مختلف علاقوں ، ضلع شوپیاں کے ٹکی پورہ ، ضلع بانڈی پورہ کے علاقے حاجن جبکہ ضلع کپواڑہ کے علاقے کرناہ میں تلاشی آپریشن شروع کر دیے ہیں۔
پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ بھارتی فوج ، سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس نے شوپیاں کے علاقے ٹکی پورہ کو محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی شروع کر دی ہے ۔
افسر نے دعوی ٰ کیا کہ کپواڑہ کے علاقے کرناہ میں تلاشی آپریشن کے دوران ایک پستول اور آٹھ دستی بم برآمد کر لیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں دو افراد گرفتار بھی کئے گئے۔