مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:”ایس آئی یو “ کے ضلع اسلام آ باد میں چھاپے

سرینگر 14 دسمبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میںبھارتی پولیس کے خصوصی تحقیقاتی یونٹ (ایس آئی یو) نے آج ضلع اسلام آباد کے علاقے بجبہاڑہ میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔
ایس آئی یو کے اہلکاروں نے حریت کارکنوں شہباز احمد اور سبزار احمد گنائی کے گھروں پر چھاپے مارے۔ شہباز احمد کے گھر پر بیج بہاڑہ کے علاقے واگھامہ جبکہ مرہامہ حلیم پورہ میں سبزار احمد گنائی کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔ ایس آئی یو اہلکاروں نے چھاپوں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت مکینوں کو سخت ہراساں کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button