مقبوضہ جموں و کشمیر

پونچھ: بھارتی فوجیوں نے آپریشن کے دوران متعدد افراد گرفتار کر لیے

poonch attack - many arrestedجموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فوجیوں نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران آج کئی لوگوں کو گرفتار کر لیا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں ،ایلیٹ پیرا کمانڈوز اور پولیس اہلکاروں نے ضلع میں آج دوسرے روز بھی آپریشن جاری رکھا اور ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں کہاگیا ہے کہ فورسز اہلکاروں نے آج متعدد افراد گرفتار کر لیے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے ضلع کے علاقے ششی دھر کے قریب بھارتی فوج کی دو گاڑیوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں پانچ فوجی اہلکار زخمی ہوگئے تھے جن میں سے ایک بعد میں ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
بھارتی فورسز نے حملے کے فوراً بعد ضلع میں محاصرے اور تلاشی کی ایک بڑی کارروائی شروع کر دی تھی جو آج بھی جاری رہی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button