مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر میں قائد اعظم محمد علی جناح اور شہید حریت رہنمائوں کی تصاویر والے پوسٹر چسپاں

WhatsApp Image 2022-12-23 at 11.12.21 AM سرینگر 23دسمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر میں پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں جن میں جموں و کشمیر پاکستان کا حصہ قراردیاگیاہے اور کہاگیا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی تسلط کی وجہ سے کشمیریوں کی زندگیاں اجیرن بن گئی ہیں ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں و کشمیر وارثین شہدا کی جانب سے سرینگر میں دیواروں، ستونوں اور کھمبوں پرچسپاں کئے گئے پوسٹروں پر قائداعظم محمد علی جناح، کل جماعتی حریت کانفرنس کے شہید رہنمائوں سید علی گیلانی، محمد اشرف صحرائی، شیخ عبدالعزیز، ایس حمید اور برہان وانی کی تصاویر بھی موجود ہیں ۔ پوسٹروں کے ذریعے اقوام متحدہ کو یاد دلایاگیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل اور کشمیریوں کو بھارتی ظلم وتشدد سے نجات دلانے کیلئے اپنی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کرائے ۔پوسٹروں کے ذریعے بھارت کو بھی پیغام دیا گیا ہے کہ کشمیری حق خودارادیت کے اپنے جائز مطالبے سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button