مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر :مودی حکومت نے آزادی پسند رہنما کا گھر مسمار کر دیا

سرینگر31 دسمبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں فسطائی مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے ضلع اسلام آباد میں ایک ممتاز آزادی پسند رہنماعامر خان کے گھر کو مسمار کر دیا ہے۔
عامر خان کے گھر کو ضلع کے علاقے پہلگام میں مسمار کیا گیا جسکا مقصد انہیں تحریک آزادی سے وابستگی کی سزا دینا اور علاقے کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلانا ہے ۔
قابض بھارتی انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ عامر خان کے گھر کا کچھ حصہ سرکاری اراضی پر تعمیر کیا گیا تھا ۔
قبل ازیں ضلع پلوامہ کے علاقے راج پورہ میں ممتاز آزادی پسند کارکن عاشق احمد ناگروکے گھر کو بھی مسمار کیا گیا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button