بھارت

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلباءکا اتراکھنڈ میں مسلمانوں کو گھروں سے بے دخل کرنے کیخلاف احتجاج

علی گڑھ05 جنوری (کے ایم ایس) بھارت میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلباءنے ریاست اترا کھنڈ کے شہر ہلدوانی میں ہزاروں مسلمانوںکو انکے گھروں سے بے دخل کرنے کے ہائیکورٹ کے حکم کے خلاف احتجاج کیاہے۔
طلباءنے ہاتھوں میں پوسٹرلیکر مارچ کیا ۔ انکا کہنا تھا کہ بی جے پی حکومت مسلمانوں کو جس بہیمانہ سلوک کا نشانہ بنا رہی ہے اسے بدلنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ تجازات کو ہٹانے کے نام پر مسلمانوں کے چار ہزار سے زائد گھروں کو مسمار کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ کے حکم پر انتظامیہ نے مالکان کو گھر خانی کرنے کا نوٹس دیدیا ہے ۔ عارف تیاگی نامی ایک طالب علم نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ یہ احتجاج نہیں بلکہ درج کی آواز ہے، ہلدوانی کے مکین سخت سردی میں سڑ ک پر بیٹھنے پر مجبور ہیں ۔ انہوںنے کہا بھارتی حکومت مسلمانوں کے حوالے سے جس انداز سے کام کررہی ہے اسے بدلنا ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ مسلمانوں نے یہ گھر برسوں قبل بنائے تھے اور کسی بھی نچلے طبقے کے فرد کیلئے چھت گرنے کا مطلب یہ ہے کہ وہ مکمل طورپر مفلس ہوگیا ہے۔انہوںنے کہا کہ حکومت ہماری آواز سنے اور مسلمانوں کے خلاف اپنے فیصلے واپس لے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button