منی پور:دو حریف ڈھڑوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4افرادہلاک
امپھال : شورش زدہ ریاست منی پور کے ضلع کے ضلع نونی میں آج(بدھ) کی صبح ‘زیلیانگ رونگ یونائیٹڈ فرنٹ’ کے ‘جینچوئی’ دھڑے اور ‘این ایس سی این-آئی ایم’ کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ‘زیڈ یو ایف-جے’کے تین اور ‘این ایس سی این-آئی ایم’ کا ایک رکن شامل ہے۔ اس واقعے نے پہاڑی اضلاع کی سیکورٹی کی صورتحال پر نئی تشویش پیدا کر دی ہے، جہاں ماضی میں بھی حریف گروہ علاقے پر کنٹرول اور اثر و رسوخ کے لیے آپس میں ٹکراتے رہے ہیں۔
فائرنگ کا یہ واقعہ صبح ساڑھے تین بجے کے قریب ‘نونگبا’ پولیس تھانے کی حدود میں آنے والے علاقے ‘تاو¿ڈائی جنگ’ میں پیش آیا۔ اس تصادم میں ایک جانب ‘این ایس سی این-آئی ایم’ کے ارکان اور دوسری جانب ‘زیڈ یو ایف-جے’ کے ارکان شامل تھے۔ مقامی دیہاتیوں نے کافی دیر تک شدید فائرنگ کی آوازیں سنیں، جس کی وجہ سے کئی خاندان گھروں میں ہی محصور ہو کر رہ گئے۔
تصادم کے دوران ایک شخص کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ حکام کی جانب سے اس واقعے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ مقامی باشندوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عام شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور تصادم کو مزید پھیلنے سے روکیں۔









