مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر :دہلی کے زیر کنٹرول” ایس آئی اے “ کے کپواڑہ میں متعدد مقامات پر چھاپے

سرینگر 05 جنوری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نئی دہلی کے زیر کنٹرول سٹیٹ انویسٹی ایجنسی (ایس آئی اے) نے ضلع کپواڑہ میں گھروں پر چھاپوں کی کارروائی شروع کر دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ”ایس آئی اے“ کے اہلکار بھارتی پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ ضلع کے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپے مار رہے ہیں۔ آخری اطلاعات تک چھاپوں کی کارروائی جاری تھی۔
یاد رہے کہ بھارتی فوج، پولیس اور ایجنسیاں لوگوں بالخصوص حریت رہنماو¿ں اور کارکنوں کی رہائش گاہوں پر اکثر چھاپے مارتی ہیں تاکہ انہیںہراساں کیا جا سکے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button