مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر: پیپلز لیگ کی پارٹی چیئرمین اور دیگر کی گرفتاری کی مذمت
سرینگر 09 اکتوبر (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز لیگ نے پارٹی چیئرمین مختار احمد وازہ اور دیگر حریت رہنماﺅں اور کارکنوں کی گرفتار ی کی شدید مذمت کی ہے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جموںوکشمیر پیپلز لیگ نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی پولیس نے مختار احمد وازہ کو جنوبی کشمیر میں اسلام آباد قصبے کے علاقے نئی بستی سے گرفتار کیا۔انہوںنے مختار احمد وازہ اور دیگر حریت رہنماﺅں اور کارکنوں کی گرفتاری کو قابض انتظامیہ کی بوکھلاہٹ قرار دیا۔
یاد رہے کہ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے گزشتہ دو روز کے دوران مقبوضہ علاقے میں گھروں پر چھاپوں کے دوران تین سو کے قریب کشمیریوں کو گرفتار کیاہے۔