مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے قیام کے لیے طلبہ کا احتجاجی مظاہرہ

جموں:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں جموں یونیورسٹی اور دیگر اداروں کے طلبا نے نیشنل لا یونیورسٹی کے قیام کے مطالبے کے حق میں جموں میں ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق طلبا نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے قابض حکام کے خلاف احتجاجی مارچ کیا اور توی پل کو بلاک کردیا جس سے ٹریفک میں خلل پڑا۔ مشتعل طلبا اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ مظاہرین نے بعد ازاں سول سیکرٹریٹ کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے انہیں روک دیا، جس کے بعد طلبا اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں ہوئی۔احتجاج کرنے والے طلبا کاکہناتھا کہ انہیں کشمیر میں نیشنل لا یونیورسٹی کے قیام پر کوئی اعتراض نہیں ہے اور ان کا واحد یہ مطالبہ ہے کہ یہ ادارہ جموں خطے میں بھی قائم کیا جائے تاکہ معیاری قانونی تعلیم اور مقامی طلبا کی مواقع تک یکساں رسائی کو یقینی بنایا جا سکے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ تحریک تعلیمی مساوات کے لیے ایک بڑی جمہوری جدوجہد کا آغاز ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button