آزاد کشمیر

عالمی برادری کشمیر،فلسطین اور مسئلہ قبرص کے حل کیلئے کردارادا کرے،بیرسٹرسلطان

اسلام آباد 18جنوری(کے ایم ایس)
آزادجموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیر، فلسطین اور قبرص کے دیرینہ تنازعات کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔
آزادکشمیر کے صدر نے قبرص کے وزیراعظم Unal Ustelسے آج انقرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکیے نے قبرص اور کشمیر کے مسئلے پر ہمیشہ ایک دوسرے کی حمایت کی ہے۔اس موقع پر قبرص کے وزیراعظم نے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور کشمیریوں کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کیلئے اپنی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button