مقبوضہ جموں و کشمیر

سری نگر جموں شاہراہ برف باری کی وجہ سے بند

سرینگر 20 جنوری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں آج سری نگر جموں شاہراہ برف باری کیوجہ سے ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند ہوگئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق رام بن اور قاضی گنڈ میں برف باری کے باعث شاہراہ ٹریفک کیلئے بند ہو گئی۔ایک افسر نے بتایا کہ دونوں علاقوںمیںلینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملبہ اور برف ہٹائے جانے کے بعد شاہراہ پر ٹریفک بحال کر دی جائے گی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button