مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: پونچھ حملے میں ایک افسرسمیت پانچ بھارتی فوجی ہلاک

KILLED

جموں 11 اکتوبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج ضلع پونچھ میں ایک حملے میں ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر(جے سی او) سمیت پانچ بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں پر حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ ضلع کے علاقے سرنکوٹ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی میں مصروف تھے۔بھارتی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دیویندر آنند نے کہا کہ علاقے میں بھارتی فوج اور پولیس کی کمک بھیجی گئی ہے اور جھڑپ ابھی جاری ہے۔یہ جھڑپ سرینگر میں گزشتہ ہفتے ہونے والی ہلاکتوں کے بعد وادی کشمیر میں بھارتی فوج کے سخت کریک ڈاو¿ن کے دوران ہوئی ہے جہاں پولیس نے 900 سے زائد افراد کو پوچھ گچھ کے لیے گرفتارکیاہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button