بھارت

مدھیہ پردیش:بھارتی ائر فورس کے 2طیارے گر کر تباہ

بھوپال28جنوری(کے ایم ایس)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع مرینا میں ائر فورس کے سکھوئی 30اور میراج2000گر کر تباہ ہوگئے ہیں۔
دونوں طیاروں نے گولیار ائر بیس سے اڑان بھری تھی جہاں بھارتی ائر فورس کی مشقیں جاری ہیں۔ ائر فورس کا کہنا ہے کہ ابھی تک یہ معلوم نہیںہو سکا کہ کیا یہ حادثہ دونوں طیاروں کے آپس میں ٹکرانے کے سبب پیش آیا ہے ۔ سکھوئی میں دو پائلٹ جبکہ میراج میں ایک پائلٹ موجود تھا ۔بھارتی فورسز نے طیارے گرنے کے مقام پر ریسکیوآپریشن شروع کر دیا ہے۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں کہ پائلٹ ہلاک ہوچکے ہیں یا محفوظ ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button