جموں

مقبوضہ جموں وکشمیر : ایک ہی خاندان کے چار افراد پر اسرا ر طورپر مردہ پائے گئے

جموں 28 جنوری (کے ایم ایس )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں ضلع رام بن کے علاقے Baiholte میں ایک ہی خاندان کے چار افراد پراسرار طور پر اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک افسر نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ آج (ہفتہ )صبح Baiholte میں ایک خاندان کے چار افراد اپنے گھر میں بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے جنہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیدیا۔افسر کا کہنا تھا کہ ان کی موت کی وجہ کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے تاہم ابتدائی رپورٹس میں موت کی وجہ دم گھٹنا بتائی گئی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button