مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر:بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں5اورکشمیری نوجوان شہید
سرینگر12اکتوبر (کے ایم ایس )
غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران آج ضلع شوپیاں میں 5اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے 3 نوجوانوں کوضلع کے علاقے تل رن میں تلاشی اورمحاصرے کی ایک پرتشدد کا رروائی کے دوران شہید کیا ۔ضلع کے علاقے فیری پورہ میں فوجیوں نے ایک کارروائی کے دوران 2 اور نوجوانوں کو شہید کیا۔ بھارتی فوجیوں نے گزشتہ شام کو ضلع میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی تھی ۔آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز(پیرکو) بھارتی فوجیوںنے اسلام آباد اور بانڈی پورہ کے اضلاع میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا جبکہ پونچھ میں ایک حملے میں پانچ بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے تھے ۔