سکھ

ایس جی پی سی کی سکھ فوجیوں کے لیے بیلسٹک ہیلمٹ متعارف کرانے کی شدید مخالفت

امرتسر 04فروری(کے ایم ایس)بھارت میںسکھوں کی اعلیٰ مذہبی تنظیم شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی(ایس جی پی سی)نے سکھ فوجیوں کے لیے بیلسٹک ہیلمٹ متعارف کرانے کے کسی بھی اقدام کی شدید مخالفت کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایس جی پی سی کے ایک وفد نے اس مسئلے پر بات چیت کے لیے بھارتی کمیشن برائے اقلیتی امور(این سی ایم)کے سربراہ سے ملاقات کی۔ایس جی پی سی وفد نے کہا کہ سکھ شناخت کے معاملے میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ لہذا کسی بھی صورت میں سکھ فوجیوں کے لئے ہیلمٹ قبول نہیں کی جاسکتی۔یہ بیان ان خبروں کے بعد سامنے آیا کہ سکھ فوجیوں کے لیے بیلسٹک ہیلمٹ متعارف کرانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ایس جی پی سی کے وفد نے جمعہ کو نئی دہلی میں این سی ایم دفتر پراجلاس میں شرکت کی۔ وفد میں ایس جی پی سی کے جنرل سکریٹری گروچرن سنگھ گریوال اور رکن رگھبیر سنگھ سہارن ماجرا شامل تھے۔انہوں نے این سی ایم کے چیئرپرسن اقبال سنگھ لال پورہ کے سامنے سکھ فوجیوں کو ہیلمٹ پہننے کی حکومت کی تجویزپر سخت اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے پر کوئی بحث نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button