خصوصی دن

پاکستانی عوام کشمیری بھائیوں، بہنوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں:بلاول بھٹو زرداری

bilawal-4اسلام آباد5فروری(کے ایم ایس)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہیں گزشتہ 75 سال سے زائد عرصے سے وحشیانہ بھارتی جبر واستبداد کا سامنا ہے۔
یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے بھارتی قابض افواج کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہی ہیں اور انہیں ان کے حقوق سے محروم رکھاہوا ہے۔انہوں کہا کہ آج بھارت کا غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر دنیا کے سب سے زیادہ فوجی جمائو والے علاقوں میں سے ایک ہے، جہاں 9 لاکھ سے زیادہ قابض بھارتی فوجی تعینات ہیں ۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت نے5 اگست 2019 کے اپنے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو دبانے کا نیا باب کھول دیا ہے۔ بھارتی حکمرانوں نے انتخابی حلقوں کی تازہ حد بندی، غیر کشمیریوں کو لاکھوں ڈومیسائل سرٹیفکیٹس کا اجرا اور ووٹر لسٹوں میں لاکھوں غیر کشمیریوں کو شامل کیاہے جس کا مقصد کشمیریوں کو ان کی اپنی سرزمین میں ایک بے اختیار اقلیت میں تبدیل کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری مسلسل خوف کی حالت میں زندگی بسر کر رہے ہیں کیونکہ بھارتی فورسز کی طرف سے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں میں طاقت کے اندھا دھند استعمال اور ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ جاری ہے۔ سیاسی کارکنوں اور انسانی حقوق کے محافظوں کو جبری اور غیرقانونی گرفتاریوں، تشدد اور جائیدادوں کی ضبطی کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو اپنے غیر قانونی زیر قبضہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ختم کرنا ہوں گی۔ بھارت آبادی کے تناسب میں تبدیلیوں سمیت 5 اگست 2019 کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کو واپس لے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کالے قوانین کو منسوخ کرے، ماورائے عدالت قتل کے معاملات میں اقوام متحدہ کی سفارشات کے مطابق تحقیقات کی اجازت دے اورجموں و کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کرے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ میں اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ جب تک کشمیری بھارتی مظالم کا شکار ہیں، پاکستان کبھی بھی چین سے نہیں بیٹھے گا اور نہ ہی خاموش تماشائی بنے گا۔ جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو رہے گا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم کشمیری عوام کی اس وقت تک غیرمتزلزل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے جب تک کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت حاصل نہیں ہو جاتا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button