خراج عقیدت

بھارت وحشیانہ ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ہرگز دبانہیں سکتا، حریت رہنما

000مقبول بٹ، افضل گورو کو شاندار خراج عقیدت پیش

سرینگر09 فروری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماو¿ں نے کہا ہے کہ بھارت پھانسیوں، غیر قانونی نظربندیوں اور دیگر وحشیانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ہرگز دبانہیں سکتا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماو¿ں نے ممتاز کشمیری رہنماو¿ں محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کو ان کی شہادت کی برسیوں کے موقع پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداءکے مشن کو ہر قیمت پر پورا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہداءکشمیریوں کے حقیقی ہیرو اور جاری تحریک آزادی کا عظیم اثاثہ ہیں۔
بھارت نے تحریک آزادی میں نمایاں کردار کی پاداش میں محمد افضل گورو کو 9 فروری 2013 کو جبکہ محمد مقبول بٹی کو 11فروری 1984 کونئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں تختہ دار پر لٹکایا تھا۔ ان کی لاشیں جیل کے احاطے میں ہی دفن کی گئی تھیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طو پر نظر بند سینئر رہنما شبیر احمد شاہ نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل سے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ افضل گورو کو پھانسی دینا انصاف کا قتل تھا۔ انہوں نے کہا کہ گورو کی پھانسی بھارتی عدلیہ اور اس کے پورے قانونی نظام پر طمانچہ تھا جس نے انہیں منصفانہ ٹرائل کے حق سے محروم کرکے انصاف کے بنیادی اصولوں کی ڈھٹائی سے خلاف ورزی کی۔شبیر احمد شاہ نے امید ظاہر کی کہ وہ دن دور نہیں جب محکوم کشمیری آزادی کی صبح دیکھیں گئے ۔ انہوں نے مقبوضہ علاقے میں نریندر مودی حکومت کی بے دخلی اور مسماری مہم کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے کشمیریوں کو معاشی طور پر معذور اور انہیں بے گھر کرنے کی سازش کا حصہ قرار دیا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے جو مسلسل گھر میں نظر بند ہیں ایک بیان میں عالمی برادری اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں پر زور دیا کہ وہ مقبول بٹ اور افضل گورو کی میتوں کوکشمیریوں کے حوالے کرنے کیلئے بھارت دباو¿ ڈالیں۔
میرواعظ نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ حق خودارادیت کے اپنے منصفانہ مطالبے پر یکسوئی کے ساتھ دٹے رہے اور بھارت کو یہ باور کرائے کہ وہ اپنی منصفانہ جدوجہد ترک کرنے کے لیے ہرگز تیار نہیں۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما نعیم احمد خان نے تہاڑ جیل سے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ کشمیری ایک منصفانہ مقصد کیلئے دلیرانہ جدوجہد میں مصروف ہیں جس کے لیے وہ سات دہائیوں سے بے مثال قربانیاںدے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری شہدا ءکو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ لوگ ثابت قدم رہیں اور اس راستے پر عزم ویقین کے ساتھ دٹے رہے جس کے لیے انہوں نے قربانیاں دی ہیں۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے دیگر رہنماﺅں غلام محمد خان سوپوری، سید بشیر اندرابی، خواجہ فردوس، محمد یاسین عطائی، فردوس احمد شاہ، زمرودہ حبیب، یاسمین راجہ، فریدہ بہن جی، خادم حسین، سید سبط شبیر قمی، جاوید احمد میر، ڈاکٹر مصعب، محمد عاقب، تحریک حریت جموں کشمیر، جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی اور جموں و کشمیر مسلم لیگ نے بھی اپنے بیانات میں کشمیری شہداءخاص طور پر مقبول بٹ اور افضل گورو کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیری شہداءکی قربانیوں کی بدولت مسئلہ کشمیر دنیا کے ہر فورم پر گونج رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان قربانیوں کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا ۔
حریت رہنماﺅں اور تنظیموں نے کہا کہ بھارت بے دریغ قتل و غارت گری کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ختم نہیں کر سکتا۔ انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ نوشتہ دیوار پڑھ لے اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حقیقت کو قبول کرے۔ انہوں نے دنیا کے انصاف پسند لوگوں اور تنظیموں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کو مجبور کریں کہ وہ مقبول بٹ اور افضل گورو کی میتیں ان کے اہل خانہ کے حوالے کریں تاکہ وہ اسلامی طریقے سے انکی تدفین کر سکے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button