متفرقات

مقبوضہ کشمیر: حاملہ خاتون گھر میں پراسرار حالت میں مردہ پائی گئی

سرینگر09فروری (کے ایم ایس )بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ایک حاملہ خاتون پراسرار حالت میں مردہ پائی گئی ۔
ضلع کے علاقے حاجن مخدم یاری میں 24 سالہ حاملہ خاتون الفت بانو اپنی رہائش گاہ پر پراسرار حالات میں مردہ پائی گئی۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ خاتون کو گھر میں بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا جس پر اسے فوری طور پر کمیونٹی ہیلتھ سینٹر حاجن لے جاگیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ہے۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button