مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر:این آئی اے کے 16 مقامات پر چھاپے، چار افراد گرفتار
سرینگر13اکتوبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے وادی کشمیرمیں16 مقامات پر چھاپے مارے اور سرینگر سے چار افراد کو گرفتار کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این آئی اے کے ترجمان نے سرینگر میں بتایا کہ اس کے اہلکاروںنے سرینگر ، پلوامہ اور شوپیاں اضلاع میں 16 مقامات پرچھاپے مارے۔انہوں نے بتایا کہ ادار ے نے سرینگر سے چار افراد وسیم احمد صوفی ، طارق احمد ڈار ، بلال احمد میر اور طارق احمد بافندہ کو گرفتار کیا۔