مقبوضہ جموں و کشمیر

ریاسی میں نوجوان کی پراسرار موت، کٹھوعہ میں ٹرک ڈرائیور کرنٹ لگنے سے ہلاک

جموں20فروری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں خطے کے ضلع ریاسی میں ایک نوجوان پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔
مذکورہ نوجوان کی شناخت 22سالہ آکرشت ملہوترا کے نام سے ہوئی ہے جو کٹرہ کے مقام کڈمل میں ریلوے لائن کے قریب مردہ حالت میں پایا گیا۔ ایس ایچ او کٹرہ انسپکٹر نشانت گپتا نے بتایا کہ موت کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔
دریں اثناء ایک ٹرک ڈرائیور کی بجلی کا کرنٹ لگنے سے اس وقت موت ہو گئی جب اس کا ٹرک کٹھوعہ کے علاقے ہیرا نگر کے قریب بجلی کے تار سے ٹکراگیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button