مقبوضہ جموں و کشمیر

راجوری : معمر شخص کی پراسرار موت

جموں25 فروری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال سندربنی میں ایک نامعلوم معمر شخص پراسرار حالت میں چل بسا۔
حکام نے بتایا کہ پولیس چوکی ٹیریتھ کے تحت آنے والے ایک گاو¿ں میں ایک نامعلوم عمر رسیدہ شخص کو بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا جس کے بعد اسے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال سندربنی لے جایا گیا جہاں اس کی موت ہو گئی۔
انہوں نے کہا کہ کہ متوفی کی لاش کو بعد ازاں مردہ خانے منتقل کیا گیا اور طبی اور قانونی کارروائیاں کی گئیں۔پولیس نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button