مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی انتخابات میں کامیابی کیلئے مقبوضہ کشمیر میں قتل وغارت کی پالیسی پر مسلسل عمل پیرا ہے، محبوبہ مفتی

سرینگر 4 مارچ (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت انتخابات میں ووٹوں کے حصول کیلئے مقبوضہ علاقے میں قتل وغارت کی پالیسی پر مسلسل عمل پیرا ہے۔
محبوبہ مفتی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں سرکاری ملازمین کو بلا جوازطور پر برطرف او ر لوگوں کے مکانات ضبط کیے جا رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ لوگوں کی اجتماعی سزا دی جا رہی ہے اور انکی زندگی تباہ کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی مقبوضہ علاقے میں طاقت کے وحشیانہ استعمال کی اس پالیسی سے بھارتیوں کے ووٹ تو حاصل کرسکتی ہے لیکن جموںوکشمیر میںیہ بے گناہ جانوں کے ضیاع کا باعث بن رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button