اتر پردیش : ہند و توا کارکنوں کے تشدد سے مسلمان شخص کی موت
لکھنو11مارچ( کے ایم ایس) بھارتی ریاست اتر پریس کے شہر جونپور میں ہندو انتہا پسندوں نے شرب پینے سے روکنے پر ایک مسلمان کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے قتل کر دیا۔
شب برات کے موقع پر گھر کے سامنے شراب پینے سے روکنے پر ہندو توا کارکن مسلمان شخص کے گھر میں گھس گئے اور اسے بے تحاشا مارپیٹ کا نشانہ بنایا جسکی وجہ سے اسکی موت ہو گئی۔ ملزموں نے مقتول کی اہلیہ کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور اسکی نو ماہ کی بچی زمین پر پٹک دی۔
ذرائع ابلاغ کی اطلاعات میں کہا گیا کہ چار ہندو نوجوان ایک مسلمان شخص کے گھر کے سامنے گاڑی روک کر شراب پی رہے تھے ۔ مسلم شخص نے اس پر اعتراض کیا تو انہوںنے اسے مارپیٹ کا نشانہ بنایا تاہم مقامی لوگوں نے مداخلت کر کے انہیں وہاں سے بھگا دیا۔ بعد میں وہ اپنے ساتھ مزید لوگوں کو لے آئے اور فائرنگ کرتے ہوئے مسلمان شخص کے گھر میں داخل ہو ئے اور اسے اور اسکے اہلخانہ کو شدید زدکوب کیا جس سے اسکی موت ہو گئی جبکہ دیگر دو افراد زخمی ہیں۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے ۔